بانی پی ٹی آئی نے ورکرز کو قربانی کیلئے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے: زرتاج گل

Jun 05, 2025 | 16:41:PM
بانی پی ٹی آئی نے ورکرز کو قربانی کیلئے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے: زرتاج گل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ورکرز کو قربانی کے لیے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اخلاقیات بالکل ختم ہوچُکی ہیں،اُنہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے سیل کو تالے لگائے گئے ہیں، ان سے ملاقات نہیں کرنے دیتے۔

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی غیرسیاسی خاتون ہیں، اس کے باوجود بھی ان سے ملنے نہیں دیا جاتا۔