لڑکیاں خود اپنی غیر اخلاقی ویڈیوزکیوں لیک کرتی ہیں؟عریقہ حق کااہم انکشاف

Jun 05, 2025 | 15:50:PM
لڑکیاں خود اپنی غیر اخلاقی ویڈیوزکیوں لیک کرتی ہیں؟عریقہ حق کااہم انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر عریقہ حق نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل کئی لڑکیاں شہرت کے لیے خود اپنی ویڈیوز لیک کر دیتی ہیں۔

عریقہ حق  کے  ٹک ٹاک پر 12 ملین فالوورز ہیں،وہ معروف گلوکارعاصم اظہر کے گانے "تم تم" سمیت کئی گانوں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عریقہ حق نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی سمیت دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ویڈیو لیک سے متعلق سوال پرعریقہ حق نے بتایا کہ آج کل لڑکیاں اپنی ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ  اکثر لڑکیاں کچھ عرصے تک لائم لائٹ میں ہوتی ہیں لیکن اس کے بعد جب منظر عام سے غائب ہونے لگتی ہیں تو شہرت کی خاطر اپنی ہی ویڈیوز لیک کردیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

عریقہ حق نے کہاپہلے مجھے ایسی لڑکیوں سے ہمدردی ہوتی ہے لیکن اب دیکھتی ہوں کہ کئی لڑکیاں خود ہی ویڈیوز لیک کر دیتی ہیں، تاہم ایسی لڑکیوں کی تعداد بہت کم ہے جو اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرتی ہیں۔