ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل،سوشل میڈیاانفلوئنسرز کے لیے ایڈوائزری جاری

Jun 05, 2025 | 14:43:PM
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل،سوشل میڈیاانفلوئنسرز کے لیے ایڈوائزری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے تناظر میں نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ڈیجیٹل تخلیق کاروں اورسوشل میڈیاانفلوئنسرزکے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری میں ٹاک ٹاکرز،وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں،لائیو اسٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر کرنے،سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست بنانے اور مشکوک دعوتوں میں جانے سے گریز کریں،حقیقی دنیا میں بھی محتاط رہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق تخلیق کار اپنی ڈیجیٹل موجودگی محفوظ، مثبت اور ذمہ دارانہ انداز میں برقرار رکھیں،ذاتی اور ڈیجیٹل تحفظ یقینی بنانے کے لیے نیشنل سرٹ کی  ہدایات پر عمل کریں، شناخت اور خیالات کے باعث آپ کو آن لائن اور حقیقی دنیا میں خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ کی جعلی آڈیو یا ویڈیو آئے تو فوری تردید کریں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ملٹی فیکٹر تصدیق اورمضبوط پاسورڈز لگائیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پرائیویسی سیٹنگز کریں،مشکوک  لنک نہ کھولیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کامزید کہنا ہے کہ انفلوئنسرزلائیو اسٹریمز یا پوسٹس میں اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر کرنے سے گریز کریں، سوشل میڈیا پر ہر شخص کو دوست بنانے سے گریز کریں،اپنے پلیٹ فارم پر آنے والے تبصروں اور پیغامات  کی باقاعدہ نگرانی کریں، غیر اخلاقی یا نامناسب تبصرے فوری بلاک اور متعلقہ پلیٹ فارمز پر رپورٹ کریں۔