میکسیکو کا امریکی ٹیرف پر جوابی اقدامات کا اعلان

Jun 05, 2025 | 01:02:AM
میکسیکو کا امریکی ٹیرف پر جوابی اقدامات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میکسیکو کے صدر کلاڈیا شین بام (Claudia Sheinbaum) نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ خاطر خواہ معاہدہ نہ ہوا تو ان کی حکومت آئندہ ہفتے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سٹیل اور ایلومینیم پر عائد کیے گئے نئے ٹیرف کو غیر منصفانہ اور یکطرفہ اقدام قرار دیا۔

 صدر میکسیکو کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت امریکی فیصلے سے پیدا ہونے والے تجارتی عدم توازن کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ملکی مفادات کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں تاہم اگر واشنگٹن سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرے تو ہم اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدام کرنے پرمجبورہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصیٰ کے تقدس کی پامالی ناقابلِ برداشت ہے،ترجمان دفتر خارجہ