مسجد الاقصیٰ کے تقدس کی پامالی ناقابلِ برداشت ہے،ترجمان دفتر خارجہ

Jun 05, 2025 | 00:55:AM
مسجد الاقصیٰ کے تقدس کی پامالی ناقابلِ برداشت ہے،ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ  مسجد الاقصیٰ کے تقدس کی پامالی ناقابلِ برداشت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےاسرائیلی مظالم میں اضافے پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھاکہ اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،قابض افواج نے 24 گھنٹوں میں 100 فلسطینی شہید کر دیئے ،خوراک کے حصول کے منتظر شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کے خلاف فوری اقدامات کرے،پاکستان غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کرتا ہے،پاکستان فلسطینی عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست 1967 کی پیشگی سرحدوں پر قائم کی جائے،القدس الشریف کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو حکومت ڈگمگانے لگی، اتحادی جماعت کا بڑا فیصلہ