پنجاب کےتمام ڈویژنز میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ 

Jun 05, 2025 | 00:31:AM
پنجاب کےتمام ڈویژنز میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب کےتمام ڈویژنز میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، 500کی بجائے 1100الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہے کہ پورا پنجاب ایک جیسا ہو،الیکٹرک بسیں اسی سال دسمبر تک پنجاب کے شہروں میں چلتی نظر آئیں گی۔

 دوسری جانب اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا،سی ڈی اے کی جانب سے پرانے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، سی ڈی اے اعلامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر واپس لیا گیا۔

سی ڈی اے کے مطابق اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے کر دیا گیا،فیصلے کا اطلاق تمام بس سروس پر فوری طور پر ہو گا، این فائیو سے اسلام آباد ایئرپورٹ چلنے والی بس کا کرایہ 90 روپے ہی رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں؛ سابق گورنر سندھ اوررہنما مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی میں شمیولیت کا امکان