روس کیساتھ تجارت سے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے ، مولانا فضل الرحمان

Jun 05, 2023 | 19:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ آپ کا سٹیٹ بینک آپ کے اختیار میں نہیں،روس کے ساتھ ہماری تجارت بحال ہونے سے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے ۔
گوجرانوالہ جامع مسجد نصرت العلوم میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کو تباہ کرنا تھا،عمران خان نے اپنے تین سال میں ملک کی معیشت کا بیرا غرق کیا ،ہمیں پہلے دن سے معلوم ہے عمران خان کس کیٹگری کا آدمی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اگرالیکشن میں دھاندلی ہوگی تو ہم انڈیا کی فوج سے نہیں اپنی آئی ایس آئی سے لڑیں گے،ہم عدلیہ کے ادارے کے خلاف نہیں ہے،کوئی جج یا جنرل کوئی غلطی کرتا ہے تو اس پر تنقید ہونی چاہئے۔ 
ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے دور میں جب کوئی کہتا تھا کہ ڈالر تین سو تک جائے گا تو ہم گھبرا جاتے تھے ،آج پاکستان کو اٹھانے کیلئے چائنہ اور سعودیہ سمیت دیگر دوست ممالک تیار ہیں،گوادر کے سمندر کا مقابلہ دبئی نہیں کر سکتا تھا آج اس کی گہرائی انتہائی کم رہ گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، قیمت میں مزید کمی ہو گئی
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہر کسی کی اپنی خواہشات ہوتی ہیں ،آپ کا سٹیٹ بینک آپ کے اختیار میں نہیں،آئی ایم ایف ایک مالیاتی ادارہ نہیں سیاسی کردار ادا کر رہا ہے،روس کے ساتھ ہماری تجارت بحال ہونے سے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے ۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ نو مئی کے واقعے کی مدعی ریاست ہے ،ریاست کے حوالے سے آرمی ایکٹ حرکت میں آ چکا ہے ،اگر شرپسندوں کے خلاف کاروائیاں نہیں ہونگی تو یہ مناسب نہیں ہو گا ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان اپنے آپ سے ہی مذاکرات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، ہر مشکل میں ساتھ دینے والے ساتھی نے بھی راہیں جدا کرلیں