گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت؛ وزیرداخلہ محسن نقوی نے رپورٹ طلب کر لی

Jul 05, 2026 | 16:06:PM
 گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت؛ وزیرداخلہ محسن نقوی نے رپورٹ طلب کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خاتون کو بچانے کے دوران ایئرفورس کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر آئی جی اسلام آباد پولیس سےرپورٹ طلب کر لی ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خاتون کو بچانے کے دوران ایئرفورس کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سےرپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایئرفورس کے بہادر گروپ کیپٹن خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہو گئے
 محسن نقوی نےمزید کہاکہ شہید کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔