عدالت میں پیش آنیوالےواقعہ نے ہلچل مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں ایک خاتون وکیل مدیحہ پرویز پر تشدد کا غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔
پشاور کچہری کے جوڈیشل کمپلیکس میں زیر سماعت ایک دیوانی مقدمے کے دوران مخالف فریق عبد الصادق نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی خاتون وکیل مدیحہ پرویز پر وحشیانہ تشدد کیا، اور اسے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔
پشاور پولیس نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی انکوائری کے بعد ملزم عبد الصادق کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
متن کے مطابق یہ واقعہ 23 جون کو پیش آیا تھا، خاتون وکیل نے دیوانی مقدمے میں نظر ثانی کی درخواست جمع کرائی تھی تو مخالف فریق نے گالم گلوچ کی۔
جس پر اسے کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا، تاہم کچھ دیر بعد جب خاتون وکیل کمرہ عدالت سے باہر نکلیں تو عبد الصادق نے اس پر حملہ کر دیا۔
خاتون وکیل مدیحہ پرویز کے مطابق ملزم عبد الصادق نے اُن کے خلاف دیوانی مقدمہ درج کیا ہے، جس میں 23 جون کو سماعت تھی، میں نے عدالت میں نظر ثانی کی درخواست جمع کرائی تو اس دوران ملزم نے عدالت میں گالیاں دیں، جس پر جج نے اس کو احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا۔
مدیحہ نے بتایا کہ جب وہ عدالت سے باہر نکلیں تو ملزم نے ان پر تشدد کرتے ہوئے زخمی کر دیا، پولیس نے خاتون وکیل کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی۔