شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن کردیا گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایکس پر اپنے پیغام میں قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ الحمدلله ان کی سرجری کامیاب رہی، اب ری ہیب کا مرحلہ شروع ہوگا۔
شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
یاد رہے کہ شاداب خان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں اور انکی واپسی میں 2 سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور سے کراچی جانیوالی 2 ٹرینیں منسوخ،2 میں تاخیر