وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکا پہنچ گئے

Jul 05, 2023 | 11:26:AM
وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکا پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا میں کم و بیش ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے۔


وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دورے کی دعوت امریکی تھنک ٹینک نے دی ہے، وزیر خارجہ بلاول امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ کے دورے کے تناظر میں سفارتی سطح پر اہم ملاقاتوں کے لیے بھی کاوشیں جاری ہیں۔

ضرور پڑھیں :انگریز خاتون اور پٹھان چچا کا دلچسپ مکالمہ وائرل
وزیر خارجہ بلاول کی امریکی حکام سے ملاقاتوں کی سرکاری یا سفارتی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی،ملاقاتیں طے ہوئیں تو پاک، امریکہ دوطرفہ تعلقات، چیلنجز اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کا امکان ہے۔