شکرگڑھ :چیک پوسٹ سے راکٹ برآمد، بی ڈی ایس حکام نے ناکارہ بنا دیا

Jan 05, 2026 | 19:51:PM
شکرگڑھ :چیک پوسٹ سے راکٹ برآمد، بی ڈی ایس حکام نے ناکارہ بنا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشتیاق ربانی )شکرگڑھ میں کرتارپور راہداری کے قریب چیک پوسٹ سے راکٹ برآمد ہوا, بی ڈی ایس حکام اطلاع پاکر موقع پر پہنچے جہنوں نے انہیں تحویل میں لے لیا، بی ڈی ایس حکام کے مطابق 7کلو وزنی راکٹ ہے۔جو چالو حالت میں ہے۔جسے ناکارہ بنانے کے لیے  نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

شکرگڑھ  کرتارپور راہداری کے قریب قائم چیک پوسٹ کے قریب سے راکٹ برآمد ہوا،سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک راکٹ پا کر بی ڈی ایس حکام کو  اطلاع  دی۔ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کے حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور راکٹ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

شکرگڑھ  کرتارپور راہداری کے قریب قائم  چیک پوسٹ کے قریب سے راکٹ برآمد ہواہے،سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک راکٹ پا کر بی ڈی ایس حکام کو  اطلاع  دی، راکٹ ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کے حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

 بی ڈی ایس حکام کے مطابق برآمد ہونے والا راکٹ تقریباً 7 کلوگرام وزنی ہے اور چالو حالت میں پایا گیا، جس کے باعث علاقے میں ہنگامی حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر راکٹ کو ناکارہ بنانے کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :دبئی پولیس نے جعلی ورک ویزا اسکیم کے متعلق وارننگ جاری کر دی