پوری دنیا بھٹو کو لینا چاہتی تھی،بھٹو نے کہا کہ وہ تاریخ کے ہاتھوں نہیں مرنا چاہتا؛مراد علی شاہ 

Jan 05, 2026 | 19:22:PM
پوری دنیا بھٹو کو لینا چاہتی تھی،بھٹو نے کہا کہ وہ تاریخ کے ہاتھوں نہیں مرنا چاہتا؛مراد علی شاہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عازجز جمالی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا بھٹو کو لینا چاہتی تھی،بھٹو نے کہا کہ وہ تاریخ کے ہاتھوں نہیں مرنا چاہتا،فوجی آمر نے پھانسی دی لیکن بھٹو آج تک زندہ ہے ۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر  مبارک میں ضلع ایسٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شکر گذار ہوں پی پی ضلع ایسٹ کا کہ آج مجھے آنے کی دعوت دی،آپ سب کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ مبارک ہو،آج سے 98 سال قبل لاڑکانہ میں بھٹو کی پیدائش ہوئی،بھٹو نے بہت تھوڑے عرصے میں بہت کارنامے سر انجام دیئے،بھٹو نے زمانہ طالب علمی میں قائد اعظم محمد علی جناح کو خط لکھا،بھٹو نے لکھا تھا ملک کے لیئے جان کا نذرانہ دوں گا،یہ بھی کہا تھا کہ ملک کے لیے اپنے بچوں کی قربانی دوں گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے وہ کرکے دکھایا بچے شہید ہوئے،بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا،بھارت سے 90 ہزار قیدی چھڑائے،بھارت سے تھر کی زمین آزاد کرائی ،آج کئی گنا بڑے ملک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 1977 میں بھٹو کے خلاف نام نہاد تحریک چلائی گئی،اس کے پیچھے وہ قوتیں تھیں جو اسلامی طاقت کے خلاف تھیں،بھٹو نے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی تھی ،بھٹو نے قومی اسمبلی میں کہا تھا عوام کو زبان دی۔
 مراد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ ہم ووٹ اس لئے لیتے ہیں کہ بھٹو نے کہا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے ،پوری دنیا بھٹو کو لینا چاہتی تھی،بھٹو نے کہا کہ وہ تاریخ کے ہاتھوں نہیں مرنا چاہتا،فوجی آمر نے پھانسی دی لیکن بھٹو آج تک زندہ ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو کے مشن کو شہید بی بی نے آگے بڑھایا،آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم مشن کو آگے بڑھائیں گے،سب سے وعدہ ہے جب تک پارٹی لیڈرشپ نے ذمے داری دی ہے عوام کی خدمت کریں گے،ہم کے بعد بھی لوگ اس مشن کو آگے بڑھائیں گے،بھٹو ہمیشہزندہ رہے گاجب تک انسانیت زندہ ہے بھٹو زندہ رہے گا۔

یہ بھی  پڑھیں :  معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے