پیپلز پارٹی کراچی کو اپنا تسلیم کرتی ہے،اربوں کے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں،وقار مہدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو اپنا تسلیم کرتی ہے،کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں، اس شہر کو دہشت گردی کے ذریعے تباہ کیا گیا تھا۔
پیپلز سیکرٹریٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،سعید غنی، وقار مہدی ،لالا رحمان ،اقبال ساند اور دیگر شریک ہوئے،تقریب میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سے 98 سال قبل ایک عظیم رہنما کی پیدائش ہوئی تھی ،بھٹو نے اپنی لیڈرشپ کا پوری دنیا میں لوہا منوایا ،ایوب خان کی آمریت کے خلاف آواز بلند کی تھی ،ذوالفقار علی بھٹو ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم تھے ۔
پی پی رہنما کاکہناتھا کہ بھٹو نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا ہے ،بھٹو نے عوام کو زبان دی بولنے کا سلیقہ سکھایا،ان کاکہناتھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کراچی کو ترقی دلائی تھی ،پیپلز پارٹی کراچی کو اپنا تسلیم کرتی ہے،کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں۔
وقار مہدی نے کہاکہ اس شہر کو دہشت گردی کے ذریعے تباہ کیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کے تشخص کو بحال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اماراتی درہم اور سعودی ریال مہنگا،یورو اور برطانوی پاؤنڈ سستا ہو گیا