ملتان: ذوالفقار علی بھٹو کے 96 ویں یوم پیدائش کی تقریب منعقد کی گئی

Jan 05, 2024 | 23:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملتان بلاول ہاؤس میں ذوالفقار علی بھٹو کے 96 ویں یوم پیدائش کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شرکت کی اور ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

ذوالفقار بھٹو کے یوم پیدائش کی تقریب میں سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں میر چنگیز خان جمالی، حنا ربانی کھر، خواجہ رضوان، نتاشہ دولتانہ، عبدالقادر شاہین، محمود حیات ٹوچی خان، خالد حنیف لودھی، ارتضیٰ محمود، راؤ ساجد و دیگر بھی شریک ہوئے، تقریب میں شریک جیالوں نے جئے بھٹو، جئے بلاول اور  وزیراعظم بلاول کے پرشگاف نعرے لگائے۔

دوسری جانب زرداری ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے قائدِ عوام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔