سونا مہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے

Jan 05, 2022 | 21:04:PM
ملک بھر میں، سونے کی فی تولہ قیمت، اضافہ
کیپشن: سونا مہنگا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے بڑھ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور 86 روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں مزید چھٹیاں ہوں گی یا نہیں ؟ فائنل فیصلہ آگیا
 جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 26 ہزار 250 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 8 ہزار 239 روپے تک پہنچ گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کے وارے نیارے۔۔۔7 جنوری کو سکول کھلنے کے بعد پھر چھٹیاں