کورونا بے قابو۔۔خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر چل بسا

Jan 05, 2021 | 14:49:PM
 کورونا بے قابو۔۔خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا سے خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر صفدر علی شاہ شہید ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سےشہید ڈاکٹروں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈاکٹر صفدر علی شاہ کئی دنوں سے بیمار تھے اوران کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔ 

خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 947 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 707 تک جاپہنچی ہے۔