پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مشعال یوسفزئی کو شو کاز نوٹس دینے کی سوشل میڈیا پر ہونے والی باتیں غلط نکلیں

Feb 05, 2026 | 23:24:PM
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مشعال یوسفزئی کو شو کاز نوٹس دینے کی سوشل میڈیا پر ہونے والی باتیں غلط نکلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مشعال یوسفزئی کو شو کاز نوٹس دینے کی سوشل میڈیا پر ہونے والی باتیں غلط نکلیں۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان باتوں کی تردید کر دی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات  نے  ایک نیوز چینل کے اینکر کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ مشعال یوسفزئی کو شو کاز نوٹس دینے کا کوئی معاملہ آج پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں زیر بحث نہیں آیا۔

اینکر نے مشعال یوسف زئی اور علیمہ خان کے ایک دوسرے کے بارے مین بیانات کے متعلق سوالات کئے تو  شیخ وقاص اکرم نے ان سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا،  اگر یہ لوگ ایسی حرکتیں کر رہے ہیں تو میں ان پر تبصرہ نہین کروں گا، میں کچھ بھی کہوں گا تو یہ جلتی پر تیل ڈالنے کا سبب بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کے بیانات پر سخت ایکشن لے لیا 

یہ بھی پڑھیئے: پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، اندر کی کہانی سامنے آ گئی 

یہ بھی پڑھیئے:   اس وقت میری ذات سے بڑھ کر میرے لیڈر کی صحت ہے ،بانی کو الشفا ہسپتال لایا جائے، مشال یوسفزئی

انہوں نے بتایا کہ آج  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں  علیمہ خان نہیں آئیں۔  مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس دینے کی کوئی بات پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نہیں ہوئی، شیخ وقاص اکرم

سوالات کے جواب میں وقاص اکرم نے کہا، بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایت ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات کی کوئی بات میڈیا پر یا سوشل میڈیا پر نہ کی جائے۔