پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، اندر کی کہانی سامنے آ گئی

Feb 05, 2026 | 23:01:PM
 پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، اندر کی کہانی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی  اور  اپوزیشن  پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکا کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے اور گرما گرمی  کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اس اہم اجلاس کا ایجنڈا 8 فروری کا احتجاج تھا اور اس کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر بھی بات کی گئی۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی معین قریشی پارٹی ارکان پر برہم ہوگئے اور کہا کہ  ایک طرف حکومت دوسری طرف پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہی ہماری تذلیل کرتا ہے، ہم سب کو اپنی اپنی بساط اور صوبے کے مطابق کام کرنا ہوگا۔

 معین قریشی نے کہا،  ہم انسان ہیں، ہرشخص کے ساتھ خوشی غمی ہوتی ہے، اگرکوئی شخص بیماری کی وجہ سے نہ آئے تو اس پرسوشل میڈیا پر الزامات لگائے جاتے ہیں۔  سوشل میڈیا پر صوبائی اسمبلی کے ارکان کی تذلیل اور تضحیک کی جاتی ہے۔ معین قریشی نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہم پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔

اپوزیشن لیڈرپنجاب کے اپوزیشن لیڈر معین قریشی  کی تقریر کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کیا ہم سب  صرف سن سکتے ہیں یا بول بھی سکتے ہیں۔

معین قریشی نے کہا  کہ  ہم نے پنجاب کی طرف سے ہر آپشن کو سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھا۔  ہم پوری کوشش کریں گے۔ آپ ہم پر اعتماد کریں۔

یہ بھی پڑھیئے: بسنت میلہ کراچی میں بھی سجے گا، مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی 

فیصل جاوید  نے کہا  کہ  اپنے لوگوں کی نیتوں پر شک نہ کیا جائے، ہم اپنی جگہ محنت کر رہے ہیں لیکن یہ انداز خدارا مت اپنائیں۔

اس اجلاس میں شاہد خٹک نےکہا کہ  اس اجتماع کو سب سپریم کورٹ کی بلڈنگ تک لے کرجائیں اور وہاں بیٹھ جائیں۔ شاہد خٹک نے الزام لگایا،  بانی پی ٹی آئی کوصحت کی سہولیات اور رسائی آپ پارٹی ارکان کی وجہ سے بند ہے۔  آپ لوگ اکٹھے ہوں اور اکٹھے ہر فورم پر آگے بڑھیں۔ 

شاہد خٹک نے کہا،  محمود اچکزئی اور علامہ ناصرعباس نے ابہام پیدا کیا کہ احتجاج کیسا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے:  اس وقت میری ذات سے بڑھ کر میرے لیڈر کی صحت ہے ،بانی کو الشفا ہسپتال لایا جائے، مشال یوسفزئی

یہ بھی پڑھئے:  پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کے بیانات پر سخت ایکشن لے لیا