’’دھرندھر 2 ‘‘کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا

Feb 05, 2026 | 11:19:AM
 ’’دھرندھر 2 ‘‘کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم’’ دھرندھر 2 ‘‘کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا۔
ادیتیا دھَر کی ہدایت کاری میں بننے والی اسپائی تھرلر فلم’’دھرندھر‘‘اپنے دوسرے حصے کے ساتھ واپس آ رہی ہے.

فلم ’’دھرندھر 2: دی ریونج‘‘ کاٹیزر جاری کرنے سے قبل فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں رنویر سنگھ خون میں لت پت انداز میں نظر آ رہے ہیں،رنویر سنگھ بارش میں سرخ روشنی کے نیچے کھڑے دکھائی دیتے ہیں جو خون کی بارش کا تاثر دیتی ہے۔
اداکار نے پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ اب بگڑنے کا وقت آ گیا ہے،’’دھرندھر: دی ریونج‘‘دنیا بھر کے سینما گھروں میں 19 مارچ 2026 کو ریلیز ہوگی جو ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی بالی ووڈ میں انٹری، فلم سائن کر لی
شائقین نے ٹیزر میں رنویر سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے فلم کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیاہے۔ادیتیا دھَر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بھارتی جاسوس کے پُرتشدد مشن کے گرد گھومتی ہے،اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی، تاہم اس کی سیاست اور حقیقی واقعات کی منتخب انداز میں عکاسی پر تنقید بھی کی گئی۔
’’دھرندھر‘‘میں رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی شاندار اداکاری نے  ایک دلچسپ تجربہ بنا دیا تھا، جس کے باعث اس کے سیکوئل سے بھی کافی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔