مودی سرکار کشمیری قیادت کو پھانسی دے کر آواز دبانا چاہتی ہے:مشعال ملک

Feb 05, 2026 | 10:11:AM
مودی سرکار کشمیری قیادت کو پھانسی دے کر آواز دبانا چاہتی ہے:مشعال ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ویڈیو پیغام میں  کشمیر کی موجودہ صورتحال اور حریت قیادت کو درپیش خطرات پر بات کی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ آج یومِ یکجہتیٔ کشمیر ہے اور کشمیر صرف ایک سیاسی تنازع نہیں بلکہ دنیا کا ایک خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حریت رہنما محمد یاسین ملک اس وقت ڈیتھ سیل میں قید ہیں ، مودی سرکار انہیں پھانسی پر چڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کسی ایک خاندان تک محدود نہیں بلکہ پوری کشمیری قوم کو خاموش کرانے کی کوشش ہے، جہاں امن اور آزادی کی آواز کو جرم بنا دیا گیا ہے۔

مشعال ملک نے سوال اٹھایا کہ کیا ظلم کے سائے میں امن ممکن ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھنا پوری کشمیری قوم کو سزا دینے کے مترادف ہے، مودی سرکار کشمیری قیادت کو پھانسی دے کر آواز دبانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خوفناک آتشزدگی،ایک ہزارمکانات راکھ بن گئے

ویڈیو پیغام میں مشعال حسین ملک نے کہا کہ امن اور آزادی کا مطالبہ کرنا کشمیریوں کے لیے جرم بن چکا ہے، دنیا خاموش ہے اور کشمیر میں دہشت گردی کھلے عام ہو رہی ہے، ہر آنسو پر پابندی اور ہر دھڑکن پر خوف مسلط ہے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیسا انصاف ہے۔