بسنت:1 ارب22 کروڑ کی ڈور گڈی فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر،چار روز میں 1رب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہوگئی ہے۔
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کےمطابق چوتھےروزبھی پتنگوں اور پنوں کی خریدو فروخت عروج پر ہے۔
مارکیٹس میں 10 لاکھ سے زائدگڈے پتنگیں فروخت ہوچکےہیں،چوتھے روز مارکیٹس میں 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔
ترجمان کےمطابق ڈیڑھ تاوا گڈا 700روپے،ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپےمیں فروخت ہورہا ہے۔
جبکہ 2 پیس کاپنا 12 سے 15ہزار کا فروخت ہو رہا ہے، چوتھے روز پتنگوں کے ریٹ میں اضافہ کیساتھ دستیابی بھی رہی۔