پیٹ کمنز کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور جھٹکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی بھی انجری کے سبب میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ان کی 2025ء کے میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
مزید پڑھیں:پیٹ کمنز کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
تازہ اطلاعات کے مطابق اب دوسرے اہم آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
آسٹریلوی کوچ کا کہنا ہے کہ کپتان پیٹ کمنز نے اب تک انجری کے بعد باؤلنگ کا آغاز نہیں کیا، کمنز کا چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا امکان نہیں، اسٹیو اسمتھ یا ٹریوس ہیڈ کینگروز کی قیادت کریں گے۔