کس کا پلڑابھاری،کون مارے گا میدان ؟

Feb 05, 2024 | 17:32:PM
کس کا پلڑابھاری،کون مارے گا میدان ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین)بلوچستان کا پہلاقومی حلقہ این اے 251 ہے ،جس میں ضلع شیرانی ، ضلع ژوب اور ضلع قلعہ سیف اللہ شامل ہیں ،  قومی اسمبلی کے اس حلقے سے کل 17 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں ، جن میں سے 9 افراد مختلف پارٹی ٹکٹ اور 8 افراد  آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں جن میں سے ایک پاکستان تحڑیک انصاف کا حمایت یافتہ بھی ہے ۔

امیدوار

اہم امیدواروں کی بات کی جائے تو  ان میں جن میں  پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباقی , خوشال خان کاکڑ جو کہ  پاکستان نیشنل عوامی پارٹی   کے امیدوار ہیں،نواب محمد ایاز  خان جوگیزئی  جو پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار ، سید  سمیع اللہ  جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار ،  عبدلمالک رابطہ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار ہے ،جماعت اسلامی کے امیدوار  عبدالکبیر  ،عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد شفیع  اور نون لیگ کے امیدوا ر طور گل خان ,سلیمان خیل قبائل مومنٹ کے عجب خان   اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ امیدوار داؤد اللہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے ۔

ووٹرز

اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد  3 لاکھ 24 ہزار 587 ہے جس میں مرد ووٹر زکی تعداد  ایک لاکھ 81 ہزار 415 جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد1لاکھ 42 ہزار 172 ہے ۔