سندھ میں غیر متوقع بارش ہوئی، انتظامات مکمل تھے: مرتضیٰ وہاب

Feb 05, 2024 | 13:37:PM
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ کے سب سے بڑے شہر میں غیر متوقع بارش ہوئی، انتظامات مکمل تھے، بارش کی رات سے فجر تک ہم سڑکوں پر موجود تھے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ کے سب سے بڑے شہر میں غیر متوقع بارش ہوئی، انتظامات مکمل تھے، بارش کی رات سے فجر تک ہم سڑکوں پر موجود تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کرنا آسان ہے لیکن کام کرنا مشکل ہے، تعصب نکالیں کام کریں اور بس کام کریں۔ حافظ نعیم الرحمٰن، مصطفی کمال کے لیےالگ اور میرے لیے الگ کراچی ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن جائیں گے نہ مصطفیٰ کمال۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی کمی کوتاہی ہوگی، تو اس کو ہم پورا کریں گے، ان لوگوں کا کام تنقید کرنا ہے، یہ تنقید ہی کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: "مرتضیٰ وہاب دبئی کو آپ کی ضرورت ہے"، بلاول بھٹو کی ٹوئٹ پر نئی بحث چھڑ گئی

میئر کراچی نے کہا کہ دفتر میں بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے، ہم سڑکوں پر موجود ہیں اور کام کرر ہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کراچی کے عوام کی مشکلات بڑھیں تاکہ ان کا چورن بک سکے۔

میئرکراچی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا کہ کشمیری عوام کاحق خودارادیت اقوام متحدہ کی قرارداد میں طے ہے، جب تک بھارتی ظلم و جبر ختم نہیں ہوتا کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔