ڈولفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک

Feb 05, 2023 | 20:02:PM
ڈولفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
کیپشن: شارک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے ساحل پر ڈولفن کے ساتھ تیراکی کرنے والی 16 سالہ لڑکی کو ایک شارک نے اپنے جبڑے میں دبوچ لیا جس سے اس موت واقع ہوگئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ کے فریمینٹل پورٹ ایریا میں دریائے سوان میں شارک نے ایک لڑکی پر حملہ کردیا،شارک کے جبڑے کے گہرے گھاﺅکی وجہ سے لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق شارک نے اس وقت حملہ کیا جب لڑکی نے دریا میں ڈولفن کے پوڈ کے ساتھ تیرنے کےلئے جیٹ سکائی سے چھلانگ لگائی تھی،لڑکی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث پانی میں ہی دم توڑ گئی تھی۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ 16 سالہ لڑکی پر حملہ کرنے والی شارک کس قسم سے تعلق رکھتی تھی کیوں کہ آسٹریلیا میں شارک کی 100 سے زائد اقسام موجود ہیں جن میں چند ایک ہی خطرناک ہیں۔
یاد رہے کہ مغربی آسٹریلیا کے اس علاقے میں نومبر 2021 میں بھی ایک 57 سالہ شخص شارک کے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا جب کہ سڈنی کے کئی ساحل، بشمول مشہور بوندی اور برونٹے، کو گزشتہ فروری میں شارک کے حملے میں ایک تیراک کی ہلاکت کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پٹرول مزید 50 روپے مہنگا کرنے پر آمادہ ہو چکی ہے،شاہ محمود قریشی