جیل بھروتحریک شروع کرو،تمہیں اسی جیل میں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھاتھا،رانا ثنا اللہ

Feb 05, 2023 | 18:39:PM
جیل بھروتحریک شروع کرو،تمہیں اسی جیل میں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھاتھا،رانا ثنا اللہ
کیپشن: رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک پر کہاہے کہ عمران خان کاکام صرف اور صرف لانگ مارچ ،دھرنے اور لاک ڈاؤن کی دھمکیاں دینا ہے،جیل بھروتحریک شروع کروتمہیں انہی سیلز میں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھاتھا،بیٹاتم جیل بھر تحریک شروع کرو میں تمہاراعلاج کروں گا۔
ملتان میں مسلم لیگ(ن)کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا،مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی ،ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے قائد نواز شریف کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس