نمائشی میچ؛ افتخار احمد کے وہاب ریاض کو چھ گیندوں پر 6 چھکے ، ویڈیو وائرل

Feb 05, 2023 | 17:40:PM
نمائشی میچ؛ افتخار احمد کے وہاب ریاض کو چھ گیندوں پر 6 چھکے ، ویڈیو وائرل
کیپشن: افتخار احمد چھکے لگا تے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کی 6 گیندوں پر 6 چھکے لگا دیے ۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر بلے باز افتخاراحمد نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، میچ کے آخری اوور میں افتخار نے وہاب ریاض کو 6 چھکے لگائے۔افتخار احمد کے 6 چھکوں کے بعد ’افتی مینیا‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر نے لگا ، اورشائقین کرکٹ کی جانب سے بلے باز کو خوب سراہا جارہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بگٹی اسٹیڈیم میں 27 برس بعد کرکٹ کی واپسی، کوئٹہ نے پشاور کو 3 رنز سے شکست دے دی