پی ڈی ایم نے قانون توڑا تو وہ سلوک کروں گا تاریخ یاد رکھے گی : شیخ رشید

Feb 05, 2021 | 15:32:PM
پی ڈی ایم نے قانون توڑا تو وہ سلوک کروں گا تاریخ یاد رکھے گی : شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم شوق سے اسلام آباد آئے،پوری کوشش ہوگی کہ آپ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں،اگر قانون توڑا تو وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔

 راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جن اسمبلی ارکان پر فضل الرحمان نے لعنت بھیجی، انہی سے سینٹ الیکشن میں ووٹ مانگنے جائیں گے۔میں نے پہلے ہی  کہا تھا یہ سینٹ الیکشن لڑیں گے اور استعفے نہیں دیں گے۔یوٹرن کا طعنہ دینے والوں نے ڈبلیو ٹرن لیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کیلیے ہردم تیار ہیں، میں تسلیم کرتاہوں ملک میں مہنگائی ہے، عمران خان کی پوری جدوجہد ملک کو مسائل سےنکالنےکی ہے۔