18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی شہریوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کر رہی ہے،18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا،مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی، اس کی مثال این آئی سی وی ڈی ہے،این آئی سی وی ڈی دل کے علاج کا دنیا میں سب سے بڑانیٹ ورک بناچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیارکے مطابق علاج ہوتا ہے،
سکھر اور حیدرآباد میں بھی این آئی سی وی ڈی موجود ہے، 18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا، مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی، اس کی مثال این آئی سی وی ڈی ہے، وفاقی حکومت سے کہتے ہیں ہمیں مزید ذمہ داریاں دے،وفاقی حکومت کے کچھ وزرا سمجھتے ہیں کہ صوبوں سے اختیارات واپس لئے جائیں، صوبوں کو ٹیکس وصولی کا حق دیا جائے تاکہ وہ وفاق کا ہاتھ بٹاسکیں، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ کرسکے تو اپنے حصے سے ادا کریں گے،وفاق کے ادارے اپنے اہداف پورے نہیں کرسکے ،صوبوں کو اختیاردینا قابل عمل تجویز ہے،پچھلا وزیراعظم شہر شہر جا کرکہتا تھا کہ ہم دیوالیہ ہوچکے،18ویں ترمیم کے بعد ہم نے ثابت کردیا کہ وفاقی حکومت سے بہتر این آئی سی وی ڈی چلا سکتے ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد سندھ کو محکمہ صحت کی ذمہ داری ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کراچی بلوز نےجیت لیا،عبداللہ فضل پلیئر آف دی میچ قرار