قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کراچی بلوز نےجیت لیا،عبداللہ فضل پلیئر آف دی میچ قرار
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی نے فاتح ٹیم کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)کراچی بلوز نے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل 218 رنز سے جیت لیا۔کراچی بلوز کے 533 رنز کے ہدف میں سیالکوٹ 314 رنز بنا سکی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بلوز نے پہلی اننگز میں 340 اور دوسری اننگ میں 458 رنز بنائے ،سیالکوٹ نے پہلی اننگ میں 266 اور دوسری اننگ میں 314 رنز بنائے، فائنل میچ میں کراچی کے عبداللہ فضل اور ہارون ارشد نے سنچریز اسکور کیں۔
کراچی بلوز کے عبداللہ فضل پلیئر آف دی میچ قرار پائے عبداللہ فضل نے پہلی اننگ میں 88 اور دوسری اننگ میں 114 رنز بنائے.کراچی بلوز کے سعد بیگ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر بہترین بلے باز اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے.سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے علی عثمان باؤلر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی نے فاتح ٹیم کے سعود شکیل کو ٹرافی دی .فائنل جیتنے والی کراچی بلوز کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی.رنر اپ ٹیم سیالکوٹ ریجن کی ٹیم کو 40 لاکھ روپے دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے لبوشین کا ناقابل یقین کیچ ، تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا