سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹکس کی تعلیم دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے طلبا کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹس کی تعلیم دینے کیلئےجدید لیبز قائم کرنا شروع کردیں۔
لاہور کے سرکاری سکولز کے طلبا اب صرف نصابی کتب کی تعلیم ہی حاصل نہیں کررہے بلکہ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہوچکے ہیں۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں اے آئی اور روبوٹس کی تعلیم دینے والی لیبز قائم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی انسٹیٹیوٹ نے 2026 کے رنگ کا اعلان کر دیا
اسٹیم لیب کی ماسٹر ٹرینر مریم فاطمہ کے مطابق طلبا کو وہ ہنر سکھانا چاہتے ہیں جو معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔