معین خان سے متعلق رکن سندھ اسمبلی فیک نیوز کا شکار: مغفرت کی دعا کی درخواست کردی

Dec 05, 2025 | 10:52:AM
معین خان سے متعلق رکن سندھ اسمبلی فیک نیوز کا شکار: مغفرت کی دعا کی درخواست کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنما صابر قائمخانی نے معین اختر کے انتقال کی جھوٹی خبر پر مغفرت کی دُعا کی درخواست کر دی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر اویس قادر شاہ کی زیرصدارت شروع ہوا۔

اجلاس کے آغاز پر ایم کیو ایم رکن صابر قائمخانی نے سوشل میڈیا پر معین اختر کے انتقال کی جھوٹی خبر پر مغفرت کے لیے دُعا کی درخواست کر دی۔

سندھ اسمبلی کے دیگر اراکین نے صابر قائمخانی کو روکا اور اسپیکر نے بھی معین اختر کے انتقال کی خبر سے متعلق کہا کہ یہ فیک نیوز ہے۔

ایم کیو ایم رکن صابر قائمخانی نے ایوان سے معذرت کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:روس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگادی