ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 ؛پاکستانی فنکاروں کی بھرپورشرکت

Dec 05, 2025 | 10:10:AM
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 ؛پاکستانی فنکاروں کی بھرپورشرکت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جدہ  میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کاآغازہو گیا۔
 جدہ کے تاریخی علاقے البلد اس میں منعقدہونےوالے عالمی پلیٹ فارم میں عتیقہ اوڈھو، توثیق حیدر اور شہزاد نوازپاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں جواس دوران ایک خصوصی پینل گفتگو میں بھی حصہ لیں گے۔
 یہ عالمی فلمی میلہ 4 تا 13 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا،میلے کاآغاز روون اتھالے کی فلم’’جائنٹ‘‘ کے شاندار عالمی پریمیئر سے ہوا جو برطانوی یمنی باکسنگ لیجنڈ پرنس نسیم حمید کی زندگی، جدوجہد اور غیر معمولی کامیابیوں پرمبنی ہے۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز اس برس 111 فلموں کے شاندار پریمیئر کے ساتھ ہوا جن میں 45 سے زائد ممالک کی 38 عالمی فلمیں شامل ہیں،اس سال کے مرکزی مقابلوں کی جیوری کی سربراہی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شین بیکر کر رہے ہیں جبکہ جیوری میں مشرقِ وسطیٰ، ایشیا، یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں فلمی تخلیق کار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا
 9دسمبر کوعتیقہ اوڈھو، شہزاد نواز اور توثیق حیدر دنیا کے سامنے پاکستان کے اس عزم کو واضح طور پر پیش کریں گے کہ ملک کہانی سنانے، تخلیقی اظہار اور بین الثقافتی تعاون کے فروغ کے لئے مسلسل سرگرم ہے۔