سائفر کیس کی گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Dec 05, 2023 | 23:05:PM
 سائفر کیس کی گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے  سائفر کیس کی گزشتہ  روز سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کے جج  ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریری حکم نامہ جاری کیا،حکم نامے میں کہا گیا کہ دوران سماعت صحافی، پبلک کمرہ عدالت میں موجود تھی، عدالت نے سیکشن 352 سی آر پی سی کو مکمل نافذالعمل کروایا، وکلاء صفائی نے ملزموں کو نقول کی فراہمی سے قبل اعتراض اٹھایا۔

حکم نامے میں کہا گیا وکلاء صفائی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ سیکشن 13 (6) کے تحت ٹرائل کے لئے کوئی حکومتی نوٹیفکیشن موجود نہیں، وکلاء صفائی نے کہا کہ نوٹیفکیشن کی عدم موجودگی کے باعث خصوصی عدالت ٹرائل آگے نہیں چلاسکتی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی  سیکشن 13 (6)میں حکومتی حکم نامے کو ضروری قرار نہیں دیا گیا،پراسیکیوٹر کے مطابق اس حوالے سے حکومتی نوٹیفکیشن بھی عدالت میں پیش کیا جاسکتا ہے،پراسیکیوٹر آئندہ سماعت پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی  سیکشن 13 (6)کے تحت حکومت کی جانب سے عمومی یا خصوصی حکم نامہ پیش کریں،دوران سماعت ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں، ملزمان اور وکلاء نے نقول وصول کیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ سے مسلم لیگ ن کو ایک اور فتح مل گئی

ملزمان کی جانب سے نقول وصول کرکے دستخط کیے گئے اور انگوٹھے کے نشان لگائے گئے،چالان کی نقول وصول کرتے ہوئے ملزمان کی جانب سے کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا گیاآئندہ سماعت 12 دسمبر 2023 کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔