حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم

Dec 05, 2023 | 09:47:AM
حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسیک)سال 2024 میں حجاج کرام کیلئے خوشخبری آگئی عازمین حج کیلئے کورونا کی شرط کو ختم کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کی تعداد توقع سے کم ہو گئی،ملک میں سرکاری اسکیم کےتحت حج کیلئےدرخواستوں کی وصولی جاری ہے،وزارت مذہبی امورکاکہنا ہےکہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہےگی۔

آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔