مجھے پیار ہوا تھا

اداکار وہاج علی، نعمان زاویار اور ہانیہ عامر کا نیا ڈرامہ سیریل جلد نشر کیا جائے گا،ناظرین کو اس ڈرامہ کا بے صبری سے انتظار ہے

Dec 05, 2022 | 11:49:AM
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری,مجھے پیار ہوا تھا,وہاج علی, نعمان زاویار , ہانیہ عامر
کیپشن: مجھے پیار ہوا تھا کا ایک منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری دنیا میں ایک مقام رکھتی ہے،پاکستان میں بننے والے ڈرامے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ان کی مقبولیت کا اندازہ یوٹیوب سے ان کی ویورشپ سے لگایا جاسکتا ہے۔

 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت لو ،پیار اور محبت کے گرد ہی گھوم رہی ہے،اگر اس سے نکل بھی آئے تو شادی اور طلاق پر اس کی کہانی ختم ہوجاتی ہے،خیر ان کہانیوں کو پسند کیا جاتا ہے۔حال ہی میں پیار اور محبت کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی ڈرامہ آنیوالا ہے،یہ ڈرامہ سیریل اے آر وائی ڈیجیٹل  پر نشر ہوگا ۔ڈرامہ  ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی پہلی  اور دوسری جھلک جاری کردی گئی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

اداکار وہاج علی، نعمان زاویار اور ہانیہ عامر کا نیا ڈرامہ سیریل جلد نشر کیا جائے گا،ناظرین کو اس ڈرامہ کا بے صبری سے انتظار ہے، ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی دوسری جھلک میں دکھایا گیا ہے کہ وہاج اور ہانیہ (مہیر) محبت کرتے ہیں جبکہ (گلوکار)زاویار نعمان بھی انہیں شادی کے لیے پروپوز کررہے ہیں۔


ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔ڈرامے کی دوسری جھلک میں ’وہاج علی، مہیر سے کہتے ہیں پوری دنیا بھی تم سے خفا ہوجائے میں پھر بھی تمہارا ساتھ دوں گا۔زاویار نعمان انہیں پروپوز کرتے ہیں وہ انکار کردیتی ہیں اور وہاج کو بتاتی ہیں کہ ’محبت بڑی ظالم چیز ہے میں نے انکار کردیا ہے۔میں اتنا بڑا بھی دھوکے باز نہیں ہوں جتنا آپ کی دوست سمجھتی ہیں۔

ضرور پڑھیں :آنکھ کھلتے ہی کنزا ہاشمی کی خوشیاں چھن گئیں

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرامے کی پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے اور مرکزی کرداروں کی تعریف کی جارہی ہے۔