انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی

Dec 05, 2022 | 11:36:AM
انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی
کیپشن: فوٹو ای ایس پی این کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان نے پانچویں دن کا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز سے کیا، قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ 6 اور زاہد محمد علی کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

گرین کیپ کے پہلی اننگز کے 3 سنچری میکر امام الحق 43، عبداللّٰہ شفیق 6 اور بابر اعظم 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں جبکہ  سعود شکیل 76، محمد رضوان 46، آغا سلمان 30 اور اظہر علی 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے صرف 4 وکٹیں گنوا کر 506 رنز بنائے تھے۔

صرف ایک ہی دن کے دوران انگلینڈ کے 4 بلے بازوں زیک کراؤلے، بین ڈکیٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں اسکور کیں۔

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنائے تھے۔

امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے 51 اوورز کے کھیل میں انگلش بولرز کی ایک نہ چلنے دی تھی۔

تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 181 رنز سے کیا اور دونوں اوپنرز عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے 66 اوورز تک پُر اعتماد بیٹنگ کی اور ڈبل سنچری کی پارٹنر شپ قائم کی۔

دن کے آغاز پر ہی عبداللّٰہ شفیق نے سنچری اسکور کی، انہوں نے 177 گیندیں کھیلیں اور 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

عبداللّٰہ شفیق کے سنچری مکمل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد پہلے سیشن میں ہی امام الحق نے بھی سنچری بنائی، انہوں نے 180 گیندیں کھیل کر 1 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

پاکستان کی جانب سے تیسری سنچری قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنائی، وہ 136 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنائے تھے۔

چوتھے دن چائے کے وقفے پر انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو 343 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

پاکستان نے چوتھے دن کے اختتام پر 2 وکٹون کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے۔