تیار ہوجاؤ، میاں نواز شریف بہت جلد پاکستان آ رہے ہیں: عابد شیر علی

Dec 05, 2022 | 08:48:AM
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کوارڈی نیٹر اور مرکزی رہنما عابد شیر علی نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ تیار ہوجاؤ میاں نواز شریف بہت جلد پاکستان آ رہے ہیں اور وطن واپسی پر وہ ملک بھر کے طوفانی دور کرکے پارٹی کو نئے سرے سے منظم کریں گے
کیپشن: لیگی رہنما عابد شیر علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کوارڈی نیٹر اور مرکزی رہنما عابد شیر علی نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ تیار ہوجاؤ میاں نواز شریف بہت جلد پاکستان آ رہے ہیں اور وطن واپسی پر وہ ملک بھر کے طوفانی دور کرکے پارٹی کو نئے سرے سے منظم کریں گے۔

عابد شیر علی نے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما بلال رحمانی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے ہمیں شکست سے دوچار کیا گیا، انشااللہ 2023 کا الیکشن ہمارا ہوگا اور مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔