وائیڈ بال کا اشارہ امپائر اب کیسے کرینگے؟؟نئی مشکل کھڑی ہو گئی، ویڈیووائرل

Dec 05, 2021 | 18:58:PM
میچ کے دوران، وائیڈ بال، امپائر، نیا اشارہ، متعارف
کیپشن: امپائر کا وائیڈ بال کا اشارہ کرنے کا نیا انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میچ کے دوران باﺅلر کی جانب سے وائیڈبال کرنے پر امپائر نے نیا اشارہ متعارف کرادیا جس پر کرکٹ شائقین دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق انڈیا میں دو ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اس دوران باﺅلر نے وائیڈ بال کرا دی جس پر امپائر وائیڈ بال کا اشارہ دینے کیلئے آگے بڑھے اور ہاتھوں کے بل الٹا کھڑے ہو کر ٹانگیں کھول کر وائیڈ بال کا اشارہ دیدیا جس پر کمنٹیٹرسمیت شائقین کرکٹ دنگ رہ گئے ، امپائر کی وائیڈ بال کا اشارہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔کمنٹیٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ وائیڈ بال کا سٹائل دیکھیں،امپائر کرکمال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنیوالے شخص کیلئےبڑے اعزاز کااعلان