کترینہ کیف کی شادی کی تاریخ فائنل ۔۔اہلخانہ بھارت پہنچ گئے

Dec 05, 2021 | 15:11:PM
کترینہ کیف شادی
کیپشن: کترینہ کیف اور وکی کوشال فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 7 سے 9 دسمبر کے درمیان شادی کی تقریبات ہوں گی ۔جبکہ کترینہ کیف کا بھائی، بہن اور والدہ بھارت پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے بنی نازیبا ویڈیوز لیک
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ کترینہ کیف کی شادی 7 دسمبر سے نو دسمبر کے درمیان راجستھان میں ہوگی۔اگرچہ وکی اور کترینہ دونوں میں سے کسی نے بھی اپنی شادی کی تصدیق نہیں کی تاہم دونوں کے اہلخانہ شادی کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں ۔
 بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ جوڑے کی شادی کے لیے ایک شاہی منڈپ تیار کیا جا رہا ہے۔وسیع منڈپ مکمل طور پر شیشے سے بنا ہے۔شادی کی جگہ کے اردگرد بہت سے سائبان لگائے گئے ہیں۔ ممبئی سے بھی کچھ خصوصی خیمے منگوائے گئے ہیں۔ سیکورٹی کیلئے بھی شادی کے مقام کے ارد گرد رکاوٹیں لگائی جا رہی ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کو بھی شادی سے پہلے ممبئی میں دیکھا گیا تھا۔جبکہ کترینہ کیف کا بھائی پہلے ہی ہندوستان پہنچ چکا ہے ۔کترینہ کیف کے بہن کیساتھ ان کی والدہ کو بھی بھارت میں دیکھا گیا۔


شادی سے پہلے کی تقریبات کل 6 تاریخ کو شروع ہوں گی، کاک ٹیل پارٹی کے بعد 7 کو مہندی ہوگی ۔ کترینہ کیف اور وکی گاڑی کی بجائے ہیلی کاپٹر پر سفر کریں گے ۔
شادی کے لیے تقریباً 120 بالی ووڈ اور دیگر مشہور شخصیات کی مہمانوں کی فہرست شارٹ لسٹ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، مہمانوں کو ایک خاص نقطہ کے بعد اپنے فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں:”چکا چک “گانے پر سارہ علی خان کارنویر کیساتھ منفرد ڈانس ۔۔ویڈیو وائرل