شاپنگ کیلئے ہیلی کاپٹر پرآنے جانے والا عام آدمی

Aug 05, 2026 | 20:49:PM
شاپنگ کیلئے ہیلی کاپٹر پرآنے جانے والا عام آدمی
کیپشن: روزنڈیل کے شہری کے ہیلی کاپٹر کی قریبی قصبہ کے سٹور کے قریب پارکنگ لاٹ میں لینڈ کئے ہیلی کاپٹر کی یہ سکرین شوٹ ایک سی سی ٹی وی ویڈیو سے لی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دولتمند تو ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیاروں کو آنے جانے کے لئے استعمال کرتے ہی ہیں۔ لیکن ایک ایسا عام آدمی بھی ہے جو شاپنگ کے لئے جانا ہو تو گاڑی کی بجائے ہیلی کاپٹر  پر آتا جاتا ہے۔ اس لئے نہیں کہ وہ بہت دولت مند ہے بلکہ اس لئے کہ اسے کار پر سفر کرنے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔
 عام لوگوں  کو بازار سے کسی  گروسری سٹور سے گروسری لینے جانا ہو یا، کسی سٹور سے نئے کپڑے لینے جانا ہو تو   کچھ لوگ تھوڑے فاصلہ پر جانے کے لئے پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کچھ کار استعمال کرتے ہیں یا کسی نسبتاً بڑی گاڑی کا استعمال کرتے ہیں۔

مگر شاپنگ کے لئے ہیلی کاپٹر پر کسی دکان پر جانا  کچھ الگ ہی کلاس کے لوگوں کا کام ہو سکتا ہے۔

 امرریکہ کی ریاست وسکونسن میں ایک چھوٹے سے علاقہ واشنگٹن کاؤنٹی میں ایک صاحب ایسے بھی ہیں جو  سڑک پر کار ڈرائیو کرتے ہوئے مارکیٹ تک جانے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔ اس لئے وہ سٹور تک ٓنے جانے کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ انہیں کار ڈرائیو کر کے سٹور تک جانے میں دقت محسوس ہوتی ہے کیونکہ ان کے گھر سے مارکیت کا فاصلہ زیادہ ہے۔  80 کلومیٹر دوری تک کار ڈرائیو کرنا بہت مشکل تو نہیں لیکن انہیں تنہا سفر کرتے ہوئے بوریت ہوتی ہے۔ ہیلی کاپٹر میں یہ فاصلہ کچھ جلدی طے ہو جاتا ہے اس لئے وہ ہیلی میں بیٹھتے ہیں اور منٹوں میں مارکیت پہنچ جاتے ہیں۔

اس طرح سفر کرنے میں ان صاحب کو تو دقت نہیں ہوتی لیکن سٹور کے قریب پارکنگ لاٹ میں ہیلی کاپٹر کو اترتے دیکھ کر بعض لوگوں کو حیرت کے ساتھ کچھ خوف کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ ہیلی کاپٹر کو  الگ تھلگ ہیلی پیڈ پر ہی اترتے اور پرواز کرتے دیکھنے کی سب کو عادت ہے۔ کاروں کی پارکنگ میں ہیلی کاپٹر کو اترتا دیکھ کر بعض لوگ واقعہ خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔

وسکونسن سٹیٹ کی واشنگٹن کاؤنٹی کے حکام ن کو جب ہیلی کاپٹر سے مارکیٹ آنے جانے  والے شہری کے متعلق بعض خوفزدہ لوگوں کی شکایات موصول ہوئیں تو انہیں اس معاملہ کو دیکھنا پڑا اور تب ہی یہ معاملہ میڈیا کی بھی توجہ کا مرکز بنا۔

واشنگٹن کاؤنٹی کے حکام نے بتایا کہ  69 سالہ شہری  کو آؤٹ ڈور ریٹیل سٹور پر جانا ہوتا تھا تو ان کو لگا کہ سڑک پر کار ڈرائیو کر کے جانے کے لیے فاصلہ بہت زیادہ ہے تو انہوں نے ہیلی کاپٹر سے وہاں جانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  پونچھ ڈویژن میں دس اگست کو پولنگ، تین جماعتوں اور بائیکاٹی قوت کا چار رُخا معرکہ 

مقامی پولیس کو لوگوں کی جانب سے ہیلی کاپٹر اسٹور کے باہر پارک کرنے پر شکایات ملیں تو پولیس نے اس معاملہ کی تفتیش کی،

پولیس  کے تفتیش کرنے والے اہلکاروں نے بتایا کہ اس شہری کا تعلق روزنڈیل  Rosendale سے تھا اور وہ  ہیلی کاپٹر اڑا کر  سٹور تک پہنچا کیونکہ یہ دکان اس کے گھر سے 50 میل دور ایک گھنٹے کی ڈرائیو کے فاصلے پر تھی۔

پولیس نے  69 سالہ شہری کا نام ظاہر نہیں کیا کیونکہ پرائیویسی ان کا حق ہے۔

ہیلی کاپٹر اڑا کر وہاں لے جانے والے اس شخص کو کسی تادیبی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا  کیونکہ اس کے پاس پائلٹ لائسنس موجود ہے اور وہ اپنے ہیلی کاپٹر کو  کار پارکنگ لاٹ میں محفوظ طریقے سے اتاتے اور اڑاتے ہیں۔ وہ  فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے تمام اصولوں پر عمل کرتے ہیں اور بعض حساس اعصاب کے مالک شہریوں کے سوا کسی کو ان سے کوئی شکایت بھی نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آزاد کشمیر الیکشن میں جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام کاصفایا ہو گیا 

 بس کا  شاپنگ کرنے کے لئے مارکیٹ تک آنے کے لئے روایتی طریقہ یعنی کار وغیرہ کی بجائے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا منفرد انداز ان کو توجہ کا مرکز بنا گیا۔  ان کا جواز سڑک پر ٹریفک سے الجھن محسوس کرنا ہے۔ واشنگٹن کاؤنٹی کے چھوٹے سے گاؤں روزنڈیل سے مارکیٹ تک تو سڑک پر ٹریفک شاید بہت زیادہ نہ ہو لیکن بڑے شہروں میں اب ایسے علاقے مسلسل بڑھ رہے ہیں جہاں سڑک پر کار وغیرہ سے سفر کر کے رسائی از حد مشکل ہوتی جا رہی ہے اور مقامی حکام اور کمیونٹیز سڑک پر ٹریفک کے اژدھام میں ریگنے کی بجائے اڑنے والی سواریوں کے سالیوشن تلاش کر رہے ہیں۔ وسکونسن سٹیٹ کے چھوٹے سے گاؤں کے انہتر سالہ شہری شاید مستقبل کے شہری ہی ہیں جو سڑک پر فضا کو ترجیح دے کر ابتدا کر چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آزاد کشمیر کے الیکشن؛ پولنگ کے دوسرے مرحلہ میں قانون ساز اسمبلی کے رکن بننے والوں کا نوٹیفیکیشن