آزاد کشمیر کے الیکشن؛ پولنگ کے دوسرے مرحلہ میں قانون ساز اسمبلی کے رکن بننے والوں کا نوٹیفیکیشن

Aug 05, 2026 | 18:29:PM
آزاد کشمیر کے الیکشن؛ پولنگ کے دوسرے مرحلہ میں قانون ساز اسمبلی کے رکن بننے والوں کا نوٹیفیکیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   آزادکشمیر الیکشن کے  دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے  امیدواروں نے تمام 21 نشستیں جیت لیں۔ مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں کو ایک بھی نشست نہیں ملی۔  دوسرے مرحلہ میں پانے والے امیدواروں کے قانون ساز اسمبلی کا رکن بننے کا  نوٹی فکیشن جاری ہو گیا ہے۔

آج بدھ کے روز آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن نے مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں ،کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں کے الیکشن میں کامیاب ہونے والوں کے رکن قانون ساز اسمبلی بننے کا نوٹی فکیشن  کر دیا۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد کی 5 نشستوں پر  مسلم لیگ ن اور 4 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔ 

کشمیری مہاجرین کی10 نشستوں پر مسلم لیگ ن ا ور 2 نشستوں پر  پیپلز پارٹی کے رہنما جیتے۔ 

آزادکشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر الیکشن ہونا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے  2 اگست کو 7 نشستوں پر الیکشن کروایا اور باقی دو نشستوں پر الیکشن کل کروایا۔

پولنگ کے دوسرے مرحلہ میں قانون ساز اسمبلی کے رکن بننے والوں کے نام

ایل اے 25 نیلم 1 سے مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر،

ایل اے 26 نیلم 2 پیپلز پارٹی کے  عبدالوحید،

ایل اے 27 سے مسلم لیگ ن کی نورین عارف،

ایل اے 28 سے پیپلز پارٹی کے سید باذل نقوی،

ایل اے 29 سے پیپلز پارٹی کے سردار مختار احمد خان،

ایل اے 37 سے مریم جاوید ،

ایل اے 38 سے ذیشان علی،

 ایل اے 39 سے راجہ صدیق کامیاب ہوئے ہیں۔

ایل اے 30 سے مسلم لیگ ن کے مصطفی بشیر عباسی،

ایل اے 31 مسلم لیگ ن کے راجہ ثاقب مجید ،

ایل اے 32 سے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق،

ایل اے 33 سے پیپلز پارٹی کے دیوان علی چغتائی،

ایل اے 34 سے مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار،

ایل اے 35 سے چودھری اسماعیل،

ایل اے 36 سے محسن احسن رضا کامیاب کامیاب ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے  مرحلہ میں پولنگ  10 اگست کو ہو گی۔  دس اگست کو پونچھ ڈویژن  میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔