یوم استحصال کشمیر ،خیبر پختونخوا میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلٰی ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک واک

Aug 05, 2025 | 20:01:PM
 یوم استحصال کشمیر ،خیبر پختونخوا میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلٰی ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک واک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیراعلٰی ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک واک کا انعقاد کیا گیا،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلٰی کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واک کی قیادت کی۔شرکاء واک  نے  کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مودی حکومت کے کشمیری عوام پر مظالم کیخلاف نعرے بازی کی۔

 وزیراعلٰی ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک واک میں مقامی حریت رہنما، ضلعی انتظامیہ، سرکاری حکام، طلبہ، سول و سماجی شخصیات کی شرکت کی،شرکاء واک کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے لاک ڈاﺅن، غاصبانہ قبضہ کی شدید مذمت  کی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مطلوم عوام کئی  دہائیوں سے بھارتی جبر و مظالم کا شکار ہیں۔دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، آج کے دن مودی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے ظلم کی ایک نئی داستان رقم کی، عالمی انسانی حقوق کے ادارے کشمیری عوام پر جاری مظالم کا نوٹس لیں،ہمیشہ سے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت  کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف وردیاں جاری ہیں جو انسانی حقوق کے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، عالمی مسئلہ کشمیر کے حل کئے بغیر خطہ میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 9 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا