نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، آئی ٹی سیکٹر میں اصلاحات کے فروغ پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج آئی ٹی اور ٹیلی کام اصلاحات سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی,جس میں آئی ٹی سیکٹر میں اصلاحات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم کے آفس کےمطابق اجلاس کا مقصد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا، جدت طرازی کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے, ان اصلاحات کا مقصد پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم اور ترقی دینا ہے۔اجلاس میں معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری آئی ٹی اور ڈائریکٹر جنرل اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے شرکت کی, بورڈ آف انویسٹمنٹ، وزارتِ تجارت و دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی اجلاس میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 9 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا