100 فیصد ریکوری،اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Aug 05, 2025 | 15:45:PM
100 فیصد ریکوری،اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ریکوری میں زبردست اضافہ،آئیسکو تقسیم کار کمپنیوں میں ایک مرتبہ پھر نمبر ون پر چلی گئی۔ 

آئیسکو چیف کی جانب سے واجبات کی 100 فیصد ریکوری پر چیف انجینئر کسٹمرز سروسز ڈائریکٹر غلام سرور اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 آئیسکو اجلاس میں آئیسکو چیف نے آئیسکو کو ڈسکوز میں نمبر ون لانے میں سی ایس ڈی اور ان کی ٹیم کی صبح شام محنت اور کوششوں کو سراہا،آئیسکو چیف نے بہترین کارکردگی ایوارڈز میں چیف انجینئر غلام سرور اور ڈائریکٹر آئی ٹی عمران شاہد کی آئیسکو کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کی رہنمائی کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں اضافے کی منظوری،سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

آئیسکو کے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمرز سروسز فیصل خورشید کو آئیسکو کا بہترین افسر کا ایوارڈ دیا گیا،فیصل خورشید کو فیلڈ افسران سے رابطے اور ریکوری میں بہترین پرفارمنس پر ان کیلئے خصوصی تعریفی اسناد اور انعام سے بھی نوازا گیا۔

آئیسکو چیف نے اس موقع پر کہا کہ آئیسکو افسران اور فیلڈ سٹاف ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی محنت لگن سے آج ہماری کمپنی نمبر ون پر ہے