بھارت ظالم اور قابض ریاست کے طو ر پر بے نقاب ہوا، محسن نقوی

Aug 05, 2023 | 11:29:AM
بھارت ظالم اور قابض ریاست کے طو ر پر بے نقاب ہوا، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت بطور ظالم اور قابض ریاست بے نقاب ہو چکا۔ 

تفصیلات کےمطابق یوم استحصال کشمیرپر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 5 اگست مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،بھارت نے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کر کے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں,بھارت نے کشمیریوں کا سپیشل اسٹیٹس چھین کر انسانیت کے خلاف جرم کیا اور کشمیری قوم کی شناخت ختم کرنے کی سازش کی,قابض بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو انکے گھروں میں ہی قید کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی مزید مہنگی،فی کلو 165 روپے فروخت ہونے لگی
 وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کو روزانہ جعلی مقابلوں اور نام نہاد سرچ آپریشنز میں ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے، کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے،
بھارت کے تمام تر ظلم کشمیریوں کا جذبہ آزادی ماند نہ کر سکے،پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے،مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے،بین الاقوامی برادری کو کشمیری عوام کی آواز پر بیدار ہونا پڑے گا،انشاء اللہ کشمیری بھائی اور بہنیں آزادی کی صبح ضرور دیکھیں گے۔