تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا

Aug 05, 2022 | 12:17:PM
تحریک انصاف، لانگ مارچ،توڑ پھوڑ کیس،پولیس،کلین چٹ
کیپشن: لاہور پولیس نے شفقت محمود اور یاسمین راشد سمیت دیگر افراد کو بے گناہ قرار دے دیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو بے گناہ قرار دے دیا۔

لاہور پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد اور شفقت محمود سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو جھٹکا: الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان

 عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ شفیق آباد، شاہدرہ، گلبرگ اور بھاٹی گیٹ میں مقدمات درج تھے جب کہ پولیس نے مقدمے سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کر دیں۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو اب ان مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لیں۔