اسرائیل میں پابندی کے باوجود سیکڑوں افراد ایران جنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اسرائیل میں سیکڑوں افراد ایران جنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود سیکڑوں افراد نے یران جنگ کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کی اور وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے۔
اس دوران مظاہرین نے" بمباری نہیں بات کرو"، "نہ ختم ہونے والی جنگ ختم کرو "کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری
اس کے علاوہ مظاہرین نے ایران، لبنان، غزہ میں جنگ اور مغربی کنارے میں منظم تشدد روکنے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔