امریکی صدر کی ایران میں گرنے والے ایف 15 کے ویپن آفیسر کو بازیاب کرانے کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ایران کے اندر گرنے والے امریکی جنگی طیارے ایف-15 ای کے عملے کو بچانے کے لیے جاری آپریشن کے حوالے سے نئی اور سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
واشنگٹن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لاپتہ ہونے والے دوسرے پائلٹ یا عملے کے رکن (ایئرمین) کو تلاش کرکے باحفاظت ایران سے نکال لیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کے ویپن آفیسر کو بازیاب کرانے کی تصدیق کر دی۔
امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کا دوسرا پائلٹ امریکی ٹیموں کو مل گیا۔
قطری ٹی وی کو امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایف پندرہ طیارے کے ویپن سسٹم آفیسر کی تلاش کے دوران شدید جھڑپ ہوئی، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
BREAKING: American and Iranian forces are reportedly in direct ground combat across two provinces in southwestern Iran.
— The Hormuz Letter (@HormuzLetter) April 5, 2026
At least 4 killed in Dehdasht, Kohgiluyeh and Boyer-Ahmad Province, per local officials, with footage showing an apparent failed launch and background booms.… pic.twitter.com/wmoKdSqeSi
امریکی ٹیمیں ایران سے محفوظ طور پر نکلنے کی کوششیں کررہی ہیں۔
دوسری جانب روسی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک اور امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر گرنے کی مشتبہ ویڈیو جاری کر دی۔